بجلی کے بغیر میری زندگی ۔۔ بجلی کے بریک ڈاؤن کے دوران طلعت حسین پر کیا گزری؟

image

پاکستان میں پیر کے روزبجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے دوران صحافی بھی بری طرح متاثر ہوئے، بجلی کی بندش سے معمولات زندگی درہم برہم ہونے پر معروف صحافی طلعت حسین نے پوری ویڈیو بنادی۔

طلعت حسین کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے گھر پر جنریٹر لگوایا تھا کیونکہ ہمیں معلوم تھا کہ ملک میں بجلی کا بڑا بحران آنے والا ہے، صرف ہم نے ہی نہیں بلکہ دوسرے لوگوں نے بھی جنریٹر لگوالئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میرے گھر کا جنریٹر صبح سے 10 بار خراب ہوچکا ہے اور پیسے دیکر اس کی مرمت کروائی، جنریٹر خراب ہونے کی وجہ یہ ہے کہ فیول میں کچرا آرہا ہے۔ جنریٹر لگوانے کے بعد ہم نے گھر کے تمام یو پی ایس نکلوا دیئے تھے اور اب جنریٹر بند ہونے کی صورت میں تمام معمولات ٹھپ ہوجاتے ہیں۔

طلعت حسین کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا پڑھائی لکھائی کا کام اندھیرے میں کیا اور پروڈکشن کا کام چھت پر جاکر کیا، انہوں نے کہا کہ عوام نے حکومت پر تکیہ کرنا چھوڑ دیا ہے، سیکورٹی کیلئے گارڈز اپنے رکھے ہیں، ٹرانسپورٹ اپنی ہے، تعلیم کا بندوبست خود کرتے ہیں اور اب حالات ایسے ہوگئے ہیں کہ بجلی بھی خود پیدا کرنا ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ گھر میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے چولہا بھی بند ہے، چارجنگ نہ ہونے سے فون بند ہوچکا ہے، انٹرنیٹ کی سہولت معطل ہے، ٹی وی نہیں چل سکتا اس لئے آج میرا تمام کام ٹھپ ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts