اس بات میں کوئی شک نہیں کہ باپ اور بیٹی کا رشتہ واقعی خوبصورت ہوتا ہے۔ باپ جہاں بیٹی کی پیدائش پر خوش ہوتا ہے تو وہیں اس کی شادی کی رخصتی پر انتہائی غمزدہ ہوتا ہے کیونکہ وہ اسے کسی اور کے حوالے کر رہا ہوتا ہے۔
ہم اکثر شادیوں میں یہ منظر دیکھتے ہیں کہ دلہن کی رخصتی پر اس کے اہلخانہ بہت غمگین ہوتے ہیں اور خاص طور پر دلہن کا باپ جس نے اسے خود اپنے ہاتھوں سے پالا ہوتا ہے اپنے ہاتھوں سے بیٹی کا ہاتھ کسی اور کے سپرد کرتا ہے۔
ایک ایسی ہی جذباتی مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہو رہی ہے جس میں بیٹی کی رخصتی کے دوران بوڑھا باپ بہت رو رہا ہے اور جس جس نے یہ ویڈیو دیکھی اس کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔ اور ان لڑکیوں کی آنکھیں بھی نم ہوگئی ہوں گی جو رخصتی کے وقت اپنے والد سے مل کر خوب روئیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ایک شادی کی تقریب میں ایک شخص صوفے پر بیٹھا ہے اور ان کی بیٹی پاس آکر ان سے بلے ملتی ہے۔ پھر باپ بیٹی کا ہاتھ تھام کر چومتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو کو کئی صارفین دیکھ چکے ہیں اور ویڈیو کو پسند کر رہے ہیں۔