اسٹرابیری کے اوپر موجود بیج کھانے سے کیا ہوتا ہے ۔۔ کیا آپ جانتے ہیں جسے آپ اسٹرابیری سمجھ کر کھاتے ہیں وہ اصل میں کیا ہے؟

image

کھٹی میٹھی اسٹرابیری بچوں اور بڑوں سب ہی کو پسند ہوتی ہیں لیکن انسانی جسم اور صحت پر اس کے اثرات سے بہت سے لوگ ناواقف ہیں دیگر بیریوں کی طرح اسٹرابیری کے فائدے بھی بہت ہوتے ہیں۔ یہ وٹامنز، معدنیات، فائبر اور مرکبات سے بھرپور ہوتی ہے، اس میں میں اینٹی آکسیڈینٹ اور سوزش کی خصوصیات ہوتی ہیں۔

آج ہم آپ کو دیگر چند فوائد کے علاوہ اسٹرابیری کے اوپر موجود بیچوں کے بارے میں بھی بتائیں گے۔ اسٹرابیری کے فائدے کینسر کے حوالے سے کافی مشہور ہیں اور اس کے علاوہ دیگر بیریوں میں موجود غذائیت سے بھرپور مرکبات بعض کینسروں کے خلاف حفاظت میں مدد کر سکتے ہیں۔ یہ بنیادی طور پر معدے اور چھاتی کے کینسر کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، اور اس کے وہ پھیپھڑوں، پروسٹیٹ، جگر اور لبلبے کے کینسر کو روکنے میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔

اینتھوسیانین کا تعلق دل کے دورے کے کو کم کرنے والے مرکب سے ہوتا ہے اس لئے اسٹرابیری انتھوسیانین اور کوئرسیٹن مواد کی وجہ سے دل کی بیماری سے بچانے میں مدد کر سکتی ہے۔ اسٹرابیری میں موجود پوٹاشیم بھی دل کی صحت کو سہارا دیتا ہے۔ پوٹاشیم کے استعمال اور دل کی بیماری کے خطرے کے کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اب چلتے ہیں اسٹرابیری کے اوپر نظر آنے والے بیچ کی طرف تو جناب آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ اوپر نظر آنے والا بیچ حقیقت میں بیچ نہیں ہے ، اسٹرابیری کے پھول میں دیگر پھولوں کے برعکس پھل نہیں پھولتا بلکہ اس کا ٹشو پھول جاتا ہے جبکہ حقیقی پھل چھوٹی خشک شکل میں نظر آتا ہے۔

اسٹرابیری کے اوپر جو بیج جیسی چیز نظر آتی ہے اسے ایچین کہا جاتا ہے اور درحقیقت اسٹرابیری پودے کا پھل ہوتا ہے اور ہر ایچین کے اندر ایک بیج ہوتا ہے، یہاں ایک اور حیران کن بات یہ ہے کہ جسے ہم اسٹرابیری پھل تصور کرتے ہیں وہ حقیقت میں ایسا ٹشو ہے جو پھول کو پودے سے جوڑنے کا کام کرتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.