ہاتھ پاؤں نہیں ہیں لیکن ۔۔ معذور شخص کی نماز کیلئے جستجو اور سجدے کی ویڈیو

image

نماز دین اسلام کا بنیادی ستون ہے، اللہ تعالیٰ نے نماز پڑھنے والوں کے لیے بہت سے انعامات کی بشارت دی ہے اور نماز چھوڑنے، سستی برتنے، روگردانی کرنے والے کے لئے سزائیں بھی بتائی ہیں اس کے باوجود اکثر لوگ کوئی نہ کوئی عذر تراش کر نماز چھوڑ دیتے ہیں۔

اکثر دیکھا گیا ہے کہ معذور افراد نماز کیلئے بہت جدوجہد کرتے دکھائی دیتے ہیں، حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک ٹرک ڈرائیور نے نماز کیلئے سڑک کے درمیان میں گاڑی روک دی اور سڑک پر نماز ادا کی۔

ان دنوں ملک میں شدید سردی ہے اور کئی شہروں اور مقامات پر برف باری بھی ہورہی ہے لیکن سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر اور ویڈیوز بڑی تعداد میں موجود ہیں جب لوگ برف باری کے دوران شدید سردی کے باوجود نماز پڑھ رہے ہیں۔

اس ویڈیو میں ایک شخص جس کے دونوں بازو اور ایک ٹانگ نہیں ہے وہ ایک ٹانگ پر اچھلتا ہوا مسجد میں نماز پڑھنے کیلئے جارہا ہے اور ان لوگوں کیلئے ایک سبق ہے جو تندرست ہونے کے باوجود نماز نہ پڑھنے کے بہانے تلاش کرتے رہتے ہیں۔

یہ حقیقت ہے کہ نماز اللہ کی طرف سے ایک بہت بڑی نعمت ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ جب کسی سے ناراض ہوتا ہے تو اس سے سجدے کی توفیق چھین لیتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.