کراچی میں آج صبح سے ہی ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے وہیں اب محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں اگلے تین دن مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے اور آج شمال مشرق سے تیز ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ شہر میں ہفتہ اور اتوار کو چند مقامات پر بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں بروز ہفتہ کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10ڈگری اور اتوار کو 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔