پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ.. فی لیٹر پیٹرول اب کتنے کا ملے گا؟

image

حکومت نے اس بار بھی پرانی روایت دہراتے ہوئے غریب عوام کی کمر پر مہنگائی کا بھاری بم گرادیا ہے۔ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں ایک ساتھ 35 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35،35 روپے کا اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18، 18 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

دیگر مصنوعات کی قیمت

واضح رہے کہ 35 روپے اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 80 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 262 روپے 80 پیسے ہوگئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق

18 روپے کے اضافے کے بعد مٹی کے تیل 189 روپے 83 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 187 روپے کا ملے گا۔ وزیر خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج صبح 11 بجے سے ہوگا۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts