بچے گھومنے گئے تھے لیکن لاش بن کر واپس آئے۔۔ کشتی الٹنے سے مرنے والے 11 بچوں کی افسوسناک کہانی

image

“میرا بچہ پانی میں ڈوب گیا اور میں گھر چلا جاؤں یہ نہیں ہوسکتا۔ جسے جانا ہے جائے میں یہیں رکوں گا“

یہ کہنا ایک ایسے دکھیارے باپ کا ہے جس نے اپنے 13 سالہ بیٹے نعمان کو سیر و تفریح کے لئے مدرسے کے ساتھ تاندہ ڈیم دیکھنے بھیجا تھا۔ مگر قسمت کی ستم ظریفی سے بچے جس کشتی میں سوار ہو کر سیر کرہے تھے وہ الٹ گئی اور 24 بچے ڈوب گئے۔ ان بچوں میں سے 11 کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

کشتی کیوں الٹی؟

مرنے والے بچوں کے والدین دہائی دے رہے ہیں کہ انھوں نے تو اپنے بچوں کو صرف گھومنے بھیجا تھا لیکن واپس ان کی لاش آئی۔ اس سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے البتہ ریسکیو آفیسر جواد خلیل کا کہنا ہے کہ ایک بچے کو زندہ نکالا گیا تھا مگر اس نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ ابھی تک یہ تو پتا نہیں چلا کہ کشتی کیوں الٹٰ مگر اندازہ ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ بچوں کو بٹھا دیا گیا تھا۔ اگر ڈوبنے والے بچوں نے لائف جیکٹس پہنی ہوتیں تو زندہ بچ سکتے تھے کیوں لائف جیکٹ سے 72 گھنٹوں تک ڈوبنے سے بچا جاسکتا ہے۔

جان بچانے والا مسیحا

جبکہ سوشل میڈیا پر اس وقت ایک ایسے خاموش ہیرو کی ویڈیو وائرل ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس نے خود ٹھنڈے پانی میں تیر کر بچوں کی جان بچائی ہے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts