یاسر گھر سے قبرستان تک بچوں کی طرح روتے ہوئے گئے ۔۔ پیاری ماں کے انتقال پر وسیم بادامی اور اقرار الحسن کیسے اسلام آباد سے بھاگتے ہوئے یاسر شامی کے پاس آ گئے، ویڈیو

image

آج میں اکیلا ہو گیا ہوں، آپ لوگ جلد میرے پاس آ جاؤ۔ یہ دکھ بھرے الفاظ تھے مشہور سوشل میڈیا اینکر یاسر شامی کے جن کی ولادہ گزشتہ رات اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ بے شک ہر بیٹے کی خواہش ہوتی ہے کہ جس ماں نے اسے نازوں سے پالا، آج اس کی وہ کامیابی دیکھے اور وہ اپنی والدہ کو سکون دے۔

لیکن اپنی والدہ کو اپنے ہاتھوں سے قبر میں اتارنے والے بیٹے یاسر کی آج حالت بہت خراب نظر آئی۔ یہ وہ شخص ہیں جو لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لے کر آتے ہیں اور دکھوں میں ساتھ کھڑے ہوتے ہیں تو جب انہیں ضرورت پڑی تو مشہور اینکر وسیم بادامی اور اقرار الحسن فوراََ ان کے پاس پہنچ گئے۔

وسیم بادامی کا کہنا تھا کہ یہ اپنی ماں کا بہت فرمانبردار بیٹا تھا اور آج اس نے ہم نے کہا کہ بھائی اب میں اپنی کامیابی کس کو دکھاؤں گا یہی نہیں اقرار الحسن کا اس دکھ کی گھری میں کہنا تھا کہ ان کی والدہ بہت ہی سادہ اور پیار کرنے والی تھیں اور بیٹے کی کامیابی پر بے انتہا خوش ہوتی تھیں۔ اور اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ جب اس نے مہنگی گاری لی تو کہنے لگیں کہ اسے بیچنا مت، یہ اچھی ہے۔

اور تو اور ان کے گھر جب بھی جاؤ تو وہ ہمیں اپنے ہاتھوں سے بنے لذیز کھانے کھلاتیں اور پیار کرتی تھیں۔واضح رہے کہ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یاسر شامی والدہ کے جنازے پر زارو قطار روتے رہے۔

اور سب کے دلاسہ دینے پر بھی گھر سے قبرستان تک روتے ہوئے گئے۔ اس کے علاوہ جب ماں کو قبر میں اتارا جا رہا تھا تو یہ قبر کی طرف اشارہ کر کے بھی روئے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts