شیخ رشید نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی چیلنج کردی

image

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہے۔

شیخ رشید کی درخواست میں وفاقی حکومت، صدر اور الیکشن کمیشن کوفریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ آئین میں نگران وزیراعلیٰ لگایا جانےکا طریقہ وضع کیا گیا ہے، محسن نقوی کے نام پراعتراضات تھے ، جس کےباوجود وزیراعلیٰ بنا دیا گیا جبکہ الیکشن کمیشن نے باقی تین ناموں کومسترد کرنے کی وجوہات نہیں بتائیں۔

موقف میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہو رہی ہے، درخواست میں شیخ رشید کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نگران وزیراعلی ٰکی تعیناتی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.