پاکستان میں وکی پیڈیا اچانک کیوں بند ہوا تھا اور ایسا دوبارہ ہونے کی صورت میں اس کی جگہ کون سی ویب سائٹ استعمال کی جا سکتی ہے؟

image

گستاخانہ مواد نہ ہٹانے پر پی ٹی اے نے پاکستان میں وکی پیڈیا سروسز کو بلاک کر دیا، صارفین معلومات تک رسائی سے محروم ہوگئے۔

پی ٹی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کے تحت نوٹس جاری کرکے گستاخانہ مواد ہٹانے کے لیے وکی پیڈیا سے رابطہ کیا گیا تھا تاہم وکی پیڈیا نے گستاخانہ مواد ہٹانے کی تعمیل نہیں کی جس کی وجہ سے ایچ بی ڈی سروسز کو 48 گھنٹے کے لیے بند کیا گیا۔

دوسری جانب آن لائن انسائیکلو پیڈیا سروس وکی پیڈیا کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے ہماری سروس اور تمام پراجیکٹس کو پاکستان میں بلاک کر دیا ہے۔

ہمیں پی ٹی اے کی جانب سے یکم فروری کو بتایا گیا کہ وکی پیڈیا کی سروس کو 48 گھنٹوں کے لیے ڈی گریڈ کر دیا گیا ہے اور پھر 3 فروری کو غیر قانونی مواد کا جواز بنا کر ہماری سروس کو پاکستان میں مکمل طور پر بلاک کر دیا گیا۔

وکی پیڈیا کا کہنا ہے کہ ہم ’معلومات سب انسانوں کے لیے‘ پر یقین رکھتے ہیں اوروکی پیڈیا کی سروس کو پاکستان میں بلاک کرنے کا مطلب ہے کہ دنیا کی پانچویں بڑی آبادی کو بلا معاوضہ معلومات کی رسائی سے محروم کر دیا گیا ہے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہر کوئی پاکستان کی تاریخ اور ثقافت تک رسائی سے محروم ہو جائے گا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts