19 سال کی عمر میں 41 غریب لڑکیوں کی شادی کروا دی ۔۔ پاکستان کی اس عظیم بیٹی نے کیسے باپ کا قرض ختم کر دیا، بیٹیاں اس جیسا کیسے بن سکتی ہیں؟

image

میری بہن کی شادی غربت کی وجہ سے رکی ہوئی تھی جس کیلئے ابو نے قرض لیا اور انہوں نے ہماری زندگی مشکل کر دی۔ جی ہاں یہ الفاظ قوم کی اس قابل بیٹی کے ہیں جو آج تک 41 لڑکیوں کی شادی کروا چکی ہے۔

اس لڑکی کا نام ہے جنت۔ اپنے نام کی طرح اس نے کئی غریبوں کی زندگی مشکل سے جنت بنا دی۔ یہ کہتی ہیں کہ آج میری عمر 19 سال ہے اور یہ فری میں غریبوں کی بیٹیوں کی شادیوں کا خیال اس وقت آیا۔

جب میری بڑی بہن کی شادی نہیں ہو رہی تھی اور پھر والد نے قرض لے لیا۔ جیسے ہی بہن کو رخصت کیا وہ ہمارے دروزے پر آگئے اور تنگ کرنا شروع کر دیا۔

اسی وجہ سے گھر بھی چھن گیا، سڑکوں پر راتیں گزاریں مگر بابا نے ہمت نہیں ہاری زیادہ محنت کر کے مجھے دوبارہ سے پڑھانا شروع کیا، قرض اتارا اور ہم کرائے کے گھر میں رہنے لگے۔ اور اب میں نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے مختلف کورسز کیے پھر اپنے محلے کے 2 بچوں کو یہ کام سیکھایا۔ ان کی ترقی دیکھ کر اور بھی بچے میرے پاس آ گئے۔

اور اب دیکھئے کہ انٹرنیٹ پر کام کر کے اور بچوں کو بھی یہ کا سیکھا کر میں نے 2 گھر بنا لیے ہیں۔ اس کے علاوہ اب تک 41 لڑکیوں کی شادیاں کروا چکی ہوں جبکہ 100 اور کروانی ہیں۔ جن بچیوں کی شادیاں کروائیں ان میں مزدور، ریڑھی والا اور بہت سے غریبوں کی بیٹیاں شامل تھیں جن کی ہمیشہ مجھے دعائیں ملتی ہیں جو مجھ کو بہت اچھا لگتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ جو کورسز کرواتیں ہیں اس کی ماہانہ فیس 5 ہزار روپے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ 2 ماہ میں یہ اس قدر لڑکے اور لڑکیوں کو سیکھا دیتے ہیں کہ وہ اچھا کمانے لگ جاتے ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts