سفید دوپٹہ اوڑھتی تھی، آنکھوں میں صرف سرمہ لگاتیں ۔۔ 2 ہزار سال پہلے سعودی عرب کی مشہور خاتون کی تصویر جاری، تعلق کس مشہور قبیلے سے ہے؟

image

سائنس جس جس طرح ترقی کر رہی ہے، اس سے کوئی بعید نہیں کہ آنے والے سالوں میں پرانے زمانے کے انسان ایک بار پھر آنکھوں کے سامنے نظر آئیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کی مدد سے اب سعودی عرب بھی دنیا کو حیران کر رہا ہے، اپنی ثقافت اور اسلامی روایات کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنا ایک مقام بنانے والا سعودی عرب اپنے قوانین کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔

لیکن حال ہی میں سعودی عرب کی جانب سے نیباتین خاتون کا تصویری خاکہ جاری کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پہلے زمانے سے تعلق رکھنے والے افراد کیسے دکھائی دیتے تھے۔

نیباتین افراد دراصل قبل از اسلام کے لوگ تھے، جو کہ شمالی عرب سے لے کر جزیرہ نمائے سینا تک کے علاقے میں موجود تھے، نیباتین کے لوگ تاجر بھی تھے۔

اس تصویر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے جو کہ 2 ہزار سال پرانی خاتون کی تصویر، حنات نامی خاتون کا مزار ہیگرہ میں موجود ہے، جسے پر اقوام متحدہ کے ورلڈ ہیریٹج میں شمار کیا جاتا ہے۔

سفید رنگ کا دوپٹہ اوڑھے یہ خاتون بنا کسی میک اپ کے موجود ہے جس کے ہونٹوں پر موجود لکیر، آنکھوں میں موجود سرمہ اور چہرے کی جھریاں بھی نمایاں ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts