150 روپے کی چینی، اب اور بھی سستی ۔۔ گھر میں یہ کونسا چھوٹا پودا لگا کر ہم مہنگی چینی خود بنا سکتے ہیں؟

image

پاکستان میں چینی کا استعمال بیماریوں کا سبب بننے کے باوجود انتہائی عام ہے لیکن آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کیسے آپ ایک سستا سا پودا اپنے گھر میں لگا کر مہنگی چینی اور بیماریوں سے نجات کے ساتھ ساتھ اپنے کھانوں کو میٹھا بناسکتے ہیں۔

ہم بات کررہے ہیں سٹیویا کے بارے میں جو اپنی مٹھاس کی وجہ سے ساری دنیا میں مشہور و معروف ہے۔ یہ تلسی خاندان سے تعلق رکھتا ہے، اس کے پتے چینی سے 15 گنا زیادہ میٹھے ہوتے ہیں جبکہ اس کا عرق چینی سے 200 سے 300 گنا زیادہ میٹھا ہوتا ہے۔

اس کی سب سے بات یہ کہ اس میں نشاستہ اور حرارے نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے یہ شوگر کے مریضوں کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں۔ قدرتی طور پر یہ پیراگوئے اور برازیل میں پایا جاتا تھا لیکن اب اس کی کاشت ساری دنیا میں شروع ہو گئی ہے۔

اس پودے کی خوبی یہ ہے کہ یہ خون میں شوگر کی مقدار اور بلڈپریشر کو بھی کم کرتا ہے، اس پودے سے چائے اورمشروبات کو میٹھا کر کے چینی کی طلب میں کمی لائی جا سکتی ہے، اس سے بنی چائے اور مشروبات شوگر کے مریض بے خطر استعمال کر سکتے ہیں۔

سٹیویا چینی کا بہترین نعم البدل ہے ، اس کے ایک کلو گرام پتوں کے سفوف سے حاصل کی جانے والی مٹھاس 300 کلوگرام چینی کےبرابر ہوتی ہے ۔ اگر سٹیویا پلانٹ کے پتوں کو چائے کی پتی کے ساتھ ملا کر پکایا جائے تو مٹھاس چینی کی طرح محسوس ہو گی ایسے ہی مشروبات میں مٹھاس ہوتی ہے۔

سٹیویا جراثیم کش ہونے کی وجہ سے ٹوتھ پیسٹ میں استعمال ہو رہا ہے ۔ دانتوں کو بیماریوں سےبچانے کے ساتھ ساتھ مسوڑھوں کوبھی مضبوط کرتا ہے ۔ جلدی امراض کے علاوہ کیل مہاسوں میں بہت ہی مفیدہے ، اس میں کیلشیم کی کافی مقدار پائی جاتی ہے جس سے عورتوں اور بچوں کی ہڈوں کی نشو و نما کےلیئے بہت مفید ہے۔

یہ معدے کی تیزابیت کو کنٹرول کرنے کے ساتھ نظام انہضام کے لیے مفید ہے۔ معدے کے السر کوکم کرتا ہے۔ خون کی نالیوں کو مضبوط کرتا ہے۔ اسے وزن کو کم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، یہ ڈیپریشن کو بھی کم کرتا ہے ، یہ وزن کم کرنے کے لیے بھی جادو اثر سمجھا جاتا ہے ۔ دماغی طاقت میں اضافہ کرتا ہے۔

نرسری بیج قلم اورٹشوکلچر سے تیار کی جاتی ہے‘ بیج سے تیارکردہ پودے 2ماہ بعد جبکہ قلم اور ٹشوکلچر سے کاشت کردہ پودے 1ماہ بعد کھیت میں منتقل کرنے کے قابل ہوجاتے ہیں کیونکہ سٹیویا کے بیج کے شرح اُگاؤبہت کم ہوتی ہے اس لیے قلم کے ذریعے اس کی افزائش کی جاتی ہے اس کے لیے عام طور پرپودے کا اوپروالا4انچ حصہ کاٹ کر پلاسٹک کے کپ میں موجود مٹی میں لگا کر پانی کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے اور یہ پودا کسی بھی نرسری سے عام مل جاتا ہے جس کو آپ اپنے گھرمیں لگاکر خود چینی بناسکتے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts