موسیقی کو روح کی غذا کہا جاتا ہے۔ کئی افراد کو اللہ پاک نے اس قدر سریلی آواز سے نواز رکھا ہوتا ہے کہ وہ جو کچھ بھی پڑھیں سننے والے کے کانوں میں یہ آواز رس گھولتی ہے۔ پر آج کل سوشل میڈیا پر ایک انوکھی اور منفرد آواز والے شخص کے چرچے ہیں۔ جس کا نام چاہت فتح علی ہے۔
ان کا یوٹیوب پر ایک چینل ہے جس پر6 یہ اپنے گانے ریاکرڈ کر کر اپلوڈ کرتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے پی ایس ایل پر ایک گانا بنا کر شیئر کیا جو کہ اصل گانے سے زیادہ شہرت حاصل کر گیا۔ اس کے بول کچھ یوں ہیں" یہ جو پیارا پی ایس ایل ہے، یہ سب ہماری ٹیمیں ہیں"۔یہ اس طرح گانے گاتے ہیں جس پر سر تال کا کچھ پتا نہیں چلتا۔
اور تو اور قوالی اور گانے کے انداز کو مکس کر کے ہی انہوں نے اپنی ایک طرز بنائی ہے۔ مزید یہ کہ ان کا کہنا ہے کہ جب یہ چھوٹے ہوتے تھے تو اپنے گاؤں گوجرانوالہ جایا کرتے تھے جہاں ایک مزار تھا جس پر سال مںس 2 عرس ہوا کرتے تھے جہاں دن رات قوالی کی محفلیں ہوا کرتی تھیں جس میں ہم اہلخانہ کے ساتھ شریک ہوتے تھے۔
اور وہاں ہی ہر 2 سال بعد نصرت فتح علی خان آتے تھے جن کی آواز مجھ کو بہت اچھی لگتی تھی۔ قوالی سن کر اگلے دن تک میں تالی بجاتا رہتا تھا اور اس وقت میری عمر 7 سے 8 سا ل تھی، مختصراََ یہ کہ ان سے عقیدت و احترام کا رشتہ تھا۔
واضح رہے کہ پی اسیل ایل سیزن 8 کا اصل گانا " سب ستارے ہمارے"عاصم اظہر ، شائے گل، فارس شفیع اور آئمہ بیگ نے گا یا، جس کا دورانیہ 3 منٹ 21 سیکنڈ ہے۔