ٹوئٹر پر بلیو ٹک جلد ختم کیے جانے کا امکان

image

ٹوئٹر پر پرانے بلیو ٹک جلد ختم کیے جانے کا امکان ہے، جس کی تصدیق ایک بار پھر ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے کی۔

ایلون مسک نے نومبر 2022 میں ہی عندیہ دیا تھا کہ پلیٹ فارم پر پہلے سے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے بلیو ٹک چند ماہ میں ختم کردیے جائیں گے، لیکن اب انہوں نے ایک بار پھر صارفین کو بلیو ٹک ختم کیے جانے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر کی  دسمبر 2022 میں پیسوں کے عوض بلیو ٹک فراہم کرنے کی سروس ٹوئٹر بلیو متعارف کرائی تھی، جس کے تحت صارفین ماہانہ فیس کے عوض بلیو ٹک حاصل کرتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ جن اکاؤنٹس کو پہلے سے بلیو ٹک ملا ہوا تھا، ان کا بلیو چیک مارک جلد ختم کردیا جائے گا۔ انہوں نے پرانے بلیو ٹکس کو فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں جلد ختم کردیا جائے گا۔

 

Legacy blue checks will be removed soon. Those are the ones that are truly corrupt.

— Elon Musk (@elonmusk)


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.