امریکا پہنچ کر بھی شبانہ کو نہیں بھولیں۔۔ اونیجا اینڈریو نے سندھ پولیس کی خاتون افسر کے لئے کیا پیغام دیا؟

image

"شبانہ نہایت ہی اچھی پولیس افسر تھیں، جنہوں نے میری خدمت اور دیکھ بھال کی۔ بطور خاتون انہوں نے میری بہترین مہمان نوازی بھی کی۔ ایک طرح سے ہم دونوں کچھ وقت کے لیے ایک ساتھ پلی بڑھیں۔ میں نے صرف شبانہ کو اپنی ٹیم کہا تھا، لیکن حقیقت میں ان کے ساتھ دیگر افسران بھی میری مدد کے لیے موجود تھے۔ شبانہ کو نیویارک بہت پسند ہے، اور اگر وہ یہاں آئیں گی تو میں ان سے ضرور ملوں گی۔ میں شبانہ سے پیار کرتی ہوں!"

محبت کی تلاش میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی کہانی کسی فلمی اسکرپٹ سے کم نہیں۔ پہلے وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، پھر پاکستانی حکام کی مہمان بنیں، اور اب وطن واپس جا کر بھی وہ پاکستان کو بھول نہیں سکیں۔ خاص طور پر سندھ پولیس کی خاتون افسر شبانہ جیلانی، جنہوں نے نہ صرف ان کی حفاظت کی بلکہ انہیں اپنی بہترین میزبانی سے متاثر بھی کیا۔

امریکی خاتون کے حالیہ انٹرویو نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ نیویارک کی گلیوں میں رقص کرنے کے بعد جب انہوں نے شبانہ جیلانی کے لیے محبت بھرا پیغام دیا، تو مداحوں کی توجہ پھر سے ان کی طرف مبذول ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قیام کے دوران شبانہ جیلانی نے جس شفقت اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا، وہ ناقابل فراموش ہے۔

یہ وہی اونیجا ہیں جو 2024 کے آخر میں کراچی پہنچیں، محبت کے خواب لیے 19 سالہ ندال احمد میمن کے لیے، جس سے ان کی دوستی آن لائن ہوئی تھی۔ لیکن جب حقیقت کا سامنا ہوا تو لڑکے اور اس کے اہل خانہ نے ان سے ملنے سے انکار کر دیا۔ وہ کراچی کی گلیوں میں تنہا رہ گئیں، یہاں تک کہ ایک ویڈیو کے ذریعے جے ڈی سی کے ظفر عباس نے ان کی کہانی دنیا کے سامنے رکھ دی، اور یوں وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.