"میں چندن سے عمر میں 9 سال بڑی ہوں، لوگ ہمارے تعلقات کو لے کر ملے جلے ردِعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔"
ایک امریکی خاتون جیکولین فاریرو، جو ایک فوٹوگرافر ہیں، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارت کی ریاست آندھراپردیش کے چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے چندن بات چیت شروع کی جو محبت میں بدل گئی اور وہ شادی کرنے امریکہ سے چندن کے گاؤں پہنچ چکی ہیں۔
امریکی خاتون نے چندن کی سادگی اور انسانیت کو بہت سراہا اور دونوں کے درمیان محبت کا رشتہ تیزی سے گہرا ہوتا گیا۔ صرف 14 ماہ کی مختصر مدت میں یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔
جیکولین نے بتایا کہ، "چندن عیسائی ہے اور وہ اپنی والدہ سے شادی کی اجازت بھی حاصل کر چکا ہے۔ مجھے چندن کی سادگی نے بہت متاثر کیا اور اسی لئے ان سے شادی کا فیصلہ کیا ہے" باوجود اس کے کہ وہ لڑکے سے عمر میں 9 سال بڑی ہیں، ان کے تعلقات پر مختلف لوگوں کے ردعمل آ رہے ہیں، کچھ لوگوں کی جانب سے حمایت ہے تو کچھ اس پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔
اب جب کہ ان دونوں کے درمیان محبت ایک حقیقت بن چکی ہے، ان کا اگلا قدم شادی کی طرف بڑھ رہا ہے، اور یہ دلچسپ کہانی سوشل میڈیا پر خاصی مقبول ہو چکی ہے۔