ایک وقت کی روٹی نہ تھی اور آج 1 کروڑ کی کوٹھی بنالی ۔۔ دیکھیں کیسے سادہ بیوی کے ساتھ نے بے روزگار شوہر کو دنوں میں لکھ پتی بنا دیا؟ ویڈیو

image

زندگی میں ہر مشکل اور پریشانی کے بعد آسانی ہوتی ہے اور اگر اس سفر میں ساتھ دینے والی اچھی بیوی مل جائے تو شوہر کے ٹو پہاڑ چڑ سکتا ہے بے روزگاری اور غربت اس کے سامنے کیا چیز ہے۔

جی ہاں بالکل آج ہم آپ کے سامنے ایک ایسے جوڑے کو لے کر آئے ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ کہا کرتے تھے یہ زندگی میں کیا کریں گے اور آج وہی ان کے ساتھ تصویریں بنانے کیلئے ترستے ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ پنجاب کےعلاقے کوٹ ادو کا ایک جوڑا جو کبھی کچے مکان میں رہتا تھا اس نے آج 1 کروڑ کا محل بنا لیا ہے۔ جی ہاں آپ نے صحیح سنا ہے یہ جوڑا یوٹیوب پر گاؤں دیہات کی زندگی کی ویڈیوز اپنے چینل پر اپلوڈ کرتے ہیں جس سے لاکھوں کماتے ہیں۔ دوران انٹرویو شوہر کا کہنا تھا کہ لوگ مجھے برا بھلا کہتے تھے۔

تو سوچا انہیں کچھ کر کے دیکھاؤں گا اور آج دیکھیں میں نے 1 کروڑ کا محل نما گھر بنا لیا ، گاڑی لے لی اور تو اور گھر کے 1 سامنے ایک مسجد بھی بنوا رہا ہوں اور اب وہی لوگ جو مذاق بناتے اور برا بھلا کہتے تھے آج بولتے ہمیں بھی امیر ہونے کا طریقہ بتاؤ، یوٹیوب چینل بنا دو یا پھر کوئی شارٹ کٹ بتا دو جہاں سے آپ جتنے امیر ہو جائیں۔

جبکہ میں ان سے کہتا ہوں کہ اس کام میں بس محنت کی ضرورت ہے اور کچھ نہیں کیونکہ ہم بھی کوئی خاص ویڈیو نہیں بناتے بس اپنی گھریلو زندگی اور گاؤں کی زندگی دیکھاتے ہیں۔ یہی نہیں ایک وقت تھا کہ کھانے کو روٹی نہیں تھی اور 4 سے 5 لاکھ ماہانہ کما لیتے ہیں۔ 1 سال بعد اہلیہ کو بھی وی لاگ کی دنیا میں لے آیا۔

اب ہماری جوڑی کو دنیا سب سے خوبصورت کہتی ہے، اہلیہ نے اس موقعے پر کہا کہ میں کراچی سے ہوں اور اس کام میں مجھے سسرال والوں اور گھر والوں نے بہت سپورٹ کیا مزید یہ کہ اب اچھا وقت آیا تو لوگ کہتے ہیں کہ آپ لوگوں کو گاؤں چھوڑ کر شہر شفٹ ہو جانا چاہیے تھا تو ہم دونوں کہتے ہیں کہ یہی ہماری پہچان ہے، شہری زندگی ہمیں خاص نہیں لگتی۔

واضح رہے کہ اس جوڑی کے 2 بچے ہیں جو اکثر والدین کے ساتھ ویڈیوز میں نظر آتے رہتے ہیں۔ ان کی وہ ویڈیوز بھی لوگ خوب پسند کرتے ہیں جب یہ اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارتی ہیں، انہیں لوریاں سناتی اور جھولے دیتی ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.