عام طور پر انڈے سفید رنگ کے ہوتے ہیں۔ وٹامن اور منرل سے بھرپور اس غذا کے بہت سے فوائد ہیں جن کے استعمال سے آپ ترو تازہ زندگی گزار سکتے ہیں۔
مگر ہماری ویب ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو گلابی رنگ کے انڈوں کے بارے میں بتائیں گے۔
گلابی انڈے پاکستان میں کہیں نہیں فروخت ہوتے۔ ان انڈوں کی تیاری کا یہ خاص طریقہ تھائی لینڈ میں شروع ہوا۔ نتیجہ انڈے کو مکمل طور پر تبدیل کر دیتا ہے۔ ایک غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق گلابی انڈہ باہر سے گلابی رنگ کا ہوتا ہے مگر اندر سے مختلف خصوصیات رکھتا ہے۔
اسے چھیلنے کے بعد ایک عجیب تھیکی بو آتی ہے۔ اس انڈے کی بو بہت تیز ہوتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گلابی انڈے کا ذائقہ اتنا برا نہیں ہوتا۔
تھائی پکوانوں میں گلابی انڈوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ بعض اوقات اسے ناشتے کے طور پر بھی کھایا جاتا ہے۔ گلابی رنگ کے انڈے تھائی لینڈ کی 'چٹوچک' مارکیٹ میں فروخت کیئے جاتے ہیں۔
یہ مارکیٹ تھائی لینڈ کی سب سے بڑی مارکیٹ کہلاتی ہے۔ متعدد ویب سائٹس پر گلابی انڈوے سے متعلق تفصیلات موجود نہیں ہیں اور نہ ہی ان کے فائدے کے بارے میں کہیں بتایا گیا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ گلابی انڈے مرغی کے نہیں بلکہ یہ بطخ کے ہوتے ہیں۔