گھر پر بیٹی کی نعمت ہو تو گھر مہکتا ہے، اللہ پاک کی خاص رحمت اس گھر میں نازل ہوتی ہے۔ مگر ان بچیوں کا تو دل ہی مر جاتا ہے جن کے والد اب اس دنیا میں نہ ہوں۔ جن سے وہ لاڈ اور مان سے ہر چیز مانگ لیں۔ جی ہاں ایک ایسی ہی رلا دینے والی ویڈیو آج ہم آپ کے سامنے لے کر آئے ہیں۔
جس میں ہم صا ف دیکھ سکتے ہیں کہ ایک بیٹی جس کا والد پولیس میں تھا اور فرض کی راہ میں وہ شہید ہو گیا مگر آج اسے اپنی سالگرہ کے موقعے پر اسے باپ کی بہت یاد آئی اور وہ اپنے بابا کی تصویر چومتی ان کے چہرے پر ہاتھ لگاتی۔ مگر ایک بہترین اور نرم دل والے ایسے پولیس آفیسر بھی ہیں جو فوراََ اس بچی کے گھر پہنچے۔
جی ہاں ان کا نام سید علی ناصر رضوی ہے جوکہ کچھ پولیس اہلکاروں اور افسران کے ہمراہ شہہید کے گھر پہنچے تو شہید کی بیٹی فوراََ بھاگتے ہوئے باہر آئی اور ان کا ہاتھ پکڑ کر گھر کے اندر لے آئی۔
اس موقعے پر معصوم کے چہرے پر بے پنا ہ خوشی تھی۔ اس کے بعد تمام لوگوں نے مل کر بچی کی سالگرہ منائی، علی ناصر رضوی صاحب نے بچی کو اپنے پاس بیٹھایا، تحفے دیے۔
یہی نہیں اہلخانہ کو تسلی دی اور کہ کہ پولیس آپ کے ہر غم و خوشی میں آپ کے ساتھ کھڑی ہے، شہید پولیس والے ہماارے ملک کی شان ہیں۔