مسلمان بن کر مجھ سے شادی کی اور پھر ۔۔ بارڈر پار بھارت جا کر شادی کرنے والی لڑکی کے ساتھ کیا ہوا؟

image

“مجھے بھارت بلایا اور کہا کہ میں مسلمان ہو لیکن وہاں پہنچ کر پتا چلا کہ اس نے جھوٹ بولا ہے۔ اس کا اصلی نام ملائم سنگھ یادیو تھا“

یہ الفاظ پاکستان کے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ اقرا جیوانی کے ہیں جنھوں نے محبت کی خاطر ماں باپ اور یہاں تک کے وطن بھی چھوڑ دیا اور بھارت جا کر وہاں کے نوجوان سے شادی کر لی البتہ یہ شادی کچھ سازگار ثابت نہیں ہوئی کیوں کہ اقرا مسلمان تھیں۔

شوہر نے دھوکا دیا تھا

بھارتی میڈیا کے مطابق اقرا اور ملائم کی دوستی آن لائن لڈو سے شروع ہوئی اور محنبت میں بدل گئی۔ اقراء غیر قانونی طریقے سے بھارت گئیں البتہ دونوں نے نیپال میں شادی کی۔ کچھ عرصے بعد اقراء نے اپنے گھر والوں سے رابطہ کیا جس کے بعد یہ جوڑا پکڑا گیا اور اقراء نے بتایا کہ ملائم نے انھیں دھوکہ دیا تھا اور پہلے خود کو مسلمان ظاہر کیا تھا۔

بیٹی واپس آگئی ہے

19 ستمبر 2022 کو گھر سے اچانک لاپتہ ہونے والی اقراء کو بھارت نے کل واہگہ بارڈر پر پاکستان کے حوالے کیا ہے۔ اقراء کے والد سہیل جیوانی کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی پاکستان پہنچ چکی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.