دنیا میں انسان محنت ہی اس لیے کرتا ہے تاکہ اچھی پر سکون زندگی گزار سکے اور اچھا کھا سکے۔ کھانے کی بات ہو ہی گئی ہے تو آپکو بتاتے چلیں کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں کے لوگ کھابوں کے بے حد شوقین ہیں یہی وجہ ہے کہ یہاں ہوٹلز اور ریسٹورنٹ کا کاروبار بے حد اچھا چلتا ہے۔
تو آج ہم آپ کیلئے ایک ایسی جگہ لے کر آئے ہیں جہاں ایک ہی چھت تلے آپکو دنیا جہان کی مزیداور لذیز ڈشز مل سکیں گی۔
اس جگہ کا نام ہے" کلاک ٹاور دی فوڈ بازار"، یہاں آپکو چائینز، پاکستانی، کونٹینینٹل اور بچوں کیلئے خاص کھانے موجود ہیں۔ اس وقت یہاں تقریباََ 75 سے زائد مختلف قسم کی ڈشز موجود ہیں۔ ان کھانوں سے لطف اندوز ہونے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اسٹار اور مشہور سیاستدان تشریف لا چکے ہیں۔