اس کا مطلب ہے آپ کا جسم صحت مند ہے ۔۔ جسم پر موجود بال انسان کو خوش قسمت کیسے بناتے ہیں؟ دلچسپ تحقیق

image

انسان کے جسم پر بال آنا تو عام سی بات ہے، لیکن مرد کے جسم پر موجود بال، کس طرح اس کی مدد کرتے ہیں؟ یہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق جسم پر موجود بال انسان کے لیے کافی حد تک بہترین ثابت ہو سکتا ہے۔

انسان کے جسم پر موجود بالوں میں یہ طاقت ہوتی ہے کہ وہ جسم پر لگنے والے زخم، کٹس، یا چوٹ کو جلد ہی ٹھیک کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب جسم پر موجود بال خارش کم کرنے اور ریشز کے خلاف بھی موثر ثابت ہو سکتے ہیں۔

ایک اور اہم پوائنٹ یہ بھی ہے کہ جسم پر موجود بال آپ کو سورج کی تیز کرنوں سے بھی محفوظ رکھنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب ویب سائٹ نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ اگر آپ کے پاؤں پر بال ہیں، تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ آپ کے جسم میں خون روانی اچھی ہو رہی ہے۔ جبکہ پاؤں پر سے بالوں کا جانا بیماری کی علامت بھی ہو سکتا ہے۔

آنکھوں پر موجود بھنویں بھی آپ کی آنکھوں کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔

جسم پر موجود بال آپ کو مچھروں اور دیگر کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے سے بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں، چونکہ بال اسکن کے اوپری حصے پر موجود ہوتے ہیں، جس سے مچھر کے لیے خون چوسنے میں مشکل کا باعث بن سکتے ہیں، اس طرح آپ مچھر سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts