پرینیتی نے بالی وڈ میں ہونے والی حالیہ شادیوں کے حوالے سے کہا کہ جن لوگوں کی شادیاں ہوئیں ہیں وہ کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے اور ظاہر ہے ایسے میں اگلا قدم شادی ہی ہوتا ہے تو جب انھیں کوئی ’مسٹر رائٹ‘ ملے گا تو وہ بھی شادی کر کے گھر بسانا چاہیں گی۔
پرینیتی چوپڑہ ’آپ میرے لیے لڑکا ڈھونڈ کرلاؤ پھر دیکھو میری زندگی خود ہی سنور جائے گی۔‘
یہ کہنا ہے اداکارہ پرینیتی چوپڑہ کا۔ پرینیتی نے ذاتی زندگی سے متعلق سوال کے جواب میں روزنامہ ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ابھی میں سنگل ہوں، شادی ضرور کرنا چاہوں گی لیکن ابھی تک میری زندگی میں ایسا کوئی نہیں کہ میں شادی کے بارے میں سوچوں‘۔
پرینیتی نے بالی وڈ میں ہونے والی حالیہ شادیوں کے حوالے سے کہا کہ جن لوگوں کی شادیاں ہوئیں ہیں وہ کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے اور ظاہر ہے ایسے میں اگلا قدم شادی ہی ہوتا ہے تو جب انھیں کوئی ’مسٹر رائٹ‘ ملے گا تو وہ بھی شادی کر کے گھر بسانا چاہیں گی۔
پرینیتی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی دونوں کو بیلنس رکھنا چاہتی ہیں لیکن جب تک انھیں ایسا کوئی نہیں مل جاتا جس سے وہ شادی کرنا چاہتی ہوں، تب تک وہ سنگل ہی رہیں گی۔
اکشے کمار کے پاس کینیڈا کی شہریت ہےاکشے کمار بیچارے ایسے بالی وڈ اداکار ہیں جن کی حب الوطنی پر مبنی زیادہ تر فلمیں باکس آفس پر تو کامیاب رہی ہیں لیکن اُنھیں اسی حوالے سے بہت زیادہ ٹرول بھی کیا جاتا رہا۔
اس ہفتے ایک بار پھر انھوں نے اپنی حب الوطنی کو ثابت کرنے کے لیے کہا ہے کہ انڈیا ہی ان کے لیے سب کچھ ہے اور وہ اپنے وطن سے بہت محبت کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر کچھ لوگ انھیں کینیڈین کمار کہتے ہیں۔ کیونکہ پاسپورٹ کے حساب سے وہ کینیڈا کے شہری ہیں اور انڈین قانون کے مطابق اگر آپ کسی دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرتے ہیں تو آپ کو انڈیا کی شہریت ترک کرنی پڑتی ہے۔
حال ہی میں ٹی وی چینل آج تک پر سدھر چوہدری سے بات کرتے ہوئے انھوں نے ملک سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اپنے وطن یعنی انڈیا سے بہت محبت ہے اور وہ جلد ہی کینیڈا کی شہریت چھوڑ کرانڈیا کی شہریت حاصل کرنا چاہیں گے۔
اکشے کا کہنا تھا کہ جب لوگ انڈیا کی شہریت چھوڑنے کے حوالے سے ان کے بارے میں منفی تبصرے کرتے ہیں تو انھیں بہت تکلیف ہوتی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ انھوں نے کینیڈا کی شہریت ترک کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈیا ہی ان کے لیے سب کچھ ہے اور انھوں نے جو بھی حاصل کیا ہے وہ انھیں اِسی ملک سے ملا ہے۔
فلم سیلفی میں اکشے کے ساتھ عمران ہاشمی بھی اہم کردار کر رہے ہیںایک زمانے میں اکشے کمار کو حکمران جماعت بی جے پی کا پوسٹر بوائے کہا جانے لگا تھا یہاں تک کہ ایک مرتبہ انھوں نے نریندر مودی کا انٹرویو بھی لیا تھا جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ وزیر اعظم بننے کے بعد شاذو نادر ہی کسی کو انٹرویو دیتے ہیں۔
بہرحال اکشے کو محبِ وطن شہری کے طور پر پیش کیا جانے لگا لیکن اسی دوران کسی منچلے نے ان کی کینیڈین شہریت کا ثبوت سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔
خیر اب تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ ’بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے‘۔ یہاں یہ بھی یاد دلا دیں کہ اکشے آج کل اپنی فلم سیلفی کا پروموشن کر رہے ہیں جو اسی ہفتے ریلیز ہوئی ہے۔
شاید اسی لیے انھیں اپنی دیش بھکتی کا سبق پھر یاد آ گیا۔
یہ بھی پڑھیے
بالی وڈ ڈائری: ’پٹھان بمقابلہ ٹائیگر‘ اور سوارا بھاسکر کی دبنگ شادی کے چرچے
بالی وڈ ڈائری: ’ابھی شادی نہیں ہوئی، ہم صرف ڈیٹ کر رہے ہیں‘
بالی وڈ ڈائری: جھانوی کپور کو کس کے خواب آتے ہیں اور پرینیتی نے رنبیر کپور کی فلم کیوں ٹھکرائی
ابراھیم سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بیٹے ہیںکرن جوہر کا بھی جواب نہیں۔ کنگنا سے اتنی لتاڑ اور جھڑکیاں کھانے کے بعد بھی باز نہیں آتے، لگتا ہے عادت سے مجبور ہیں۔
اس بار وہ سیف علی خان کے بیٹے ابراھیم علی خان کو پیش کرنے جا رہے ہیں۔
ویب سائٹ بالی وڈ ہنگامہ کی خبروں کے مطابق دھرما پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم ’سر زمین‘ میں ابراھیم ایک فوجی کے کردار میں ہوں گے اور یہ بھی سن لیں کہ اس فلم کو اداکار بمن ایرانی کے بیٹے کیوزے ایرانی ڈائریکٹ کریں گے۔
کہا جا رہا ہے کہ ابراھیم کا یہ کوئی روایتی ڈیبیو نہیں ہوگا جس میں ایک ہیرو ہوتا ہے اورایک ہیروئن۔
دراصل اس فلم میں ان کے ساتھ کوئی ہیروئن نہیں ہے، اس کی کہانی مختلف ہے اور ابراھیم خود ہی اس طرح کی فلم کرنا چاہتے تھے۔
فلم کے دوسرے اہم کرداروں میں کاجول اور ملیالی فلموں کے سپر سٹار پرتھوی راج ہونگے۔
ہو سکتا ہے کہ ابراھیم کا ڈبیو روایتی نہ ہو لیکن امید ہے کہ دوسری عام فلموں کی طرح اس فلم کا ہیرو بھی فوجی لباس میں پاکستان کو للکارتا نظر نہیں آئے گا۔