نیٹ فلیکس کا بڑا اعلان

image

نیویارک: فلموں اور ویب سیریز کی معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے اپنی سبسکرپشن فیس میں کمی کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیٹ فلیکس نے 30 ملکوں میں سبسکرپشن فیس کی کمی کا اعلان کیا۔ جن ممالک میں فیس میں کمی کا اعلان کیا گیا ان میں ایشیا، یورپ، لاطینی امریکہ،افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک شامل ہیں۔

نیٹ فلیکس کے مطابق فیس میں کمی کا اعلان عالمی منگائی اور حریف کمپنیوں سے بڑھتے ہوئے مقابلے کے پیش نظر کیا گیا ہے اور جن ممالک میں فیس کو کم کیا گیا ہے ان میں ملائشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، فلپائن، کروشیا، وینزویلا، کینیا اور ایران سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

کمپنی کے اعلان کردہ ناموں میں برطانیہ اور امریکہ کا نام شامل نہیں ہے کیونکہ وہاں نیٹ فلکس پہلے ہی فیس میں کمی کر چکی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ فیس میں کمی کچھ خاص قیمتوں کے پلان میں ہو گی جبکہ بعض صورتوں میں نصف تک کم ہوجائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.