سوشل میڈیا کا کم استعمال بہتر، مگر کیوں ؟

image

واشنگٹن: امریکہ میں ہونے والی حالیہ تحقیقات نے واضح کیا ہے کہ جو نوجوان سوشل میڈیا کے استعمال میں نصف کمی لاتے ہیں ان کے خیالات میں بہتری آ جاتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں نوجوانوں کا زیادہ تر وقت انسٹاگرام، ٹک ٹاک، اسنیپ چیٹ، اسنیک ویڈیو جیسی ایپلی کیشنز پر صرف ہوتا ہے لیکن اگر سوشل میڈیا کے استعمال میں کمی لائی جائے تو نوجوان اپنے وزن اور ظاہری حلیے کے متعلق خیالات میں بہتری لا سکتے ہیں۔

اونٹاریو میں قائم ایسٹرن اونٹاریو ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین کی ایک ٹیم نے ایسے 220 نوجوانوں پر تحقیق کی جو روزانہ کم از کم اپنے 2 گھنٹے فون پر صرف کرتے تھے جن کی تعداد 17 سے 25 سال کے درمیان تھی۔ ان نوجوانوں میں ڈپریشن اور بے چینی کی علامات بھی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

ماہرین نے ابتدا میں نوجوانوں کو معمول کے مطابق سوشل میڈیا استعمال کرنے کی ہدایت کی اور بعد ازاں نوجوانوں کی نصف تعداد کو سوشل میڈیا کے استعمال میں ایک گھنٹے کی کمی کرنے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ جن افراد نے سوشل میڈیا کے استعمال پر اپنا وقت کم کیا تھا ان کا اپنے ظاہری حلیے اور وزن کے متعلق خیالات میں بہتری آئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.