اب روبوٹس بھی بےروزگار ہونے لگے

image

کیلیفورنیا: انسانوں کے بعد اب مختلف کمپنیوں میں کام کرنے والے روبوٹس بھی فارغ ہونے لگے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سرچ انجن گوگل کی مالک کمپنی الفا بیٹا نے بجٹ میں کمی کی وجہ سے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کے بعد اب 100 کے قریب روبوٹس کو بھی فارغ کر دیا۔

فارغ کردہ روبوٹس کمپنی میں روزمرہ کے چھوٹے موٹے کام کرتے تھے جبکہ یہ روبوٹس صفائی کرنے ساتھ ساتھ کورونا وبا کے دوران کانفرنس روم کی صفائی کا بھی خیال رکھتے تھے۔

گوگل میں کام کرنے والے یہ روبوٹس مختلف قسم کی تکنیک کی مدد سے دروازے کھولنے کی بھی تربیت رکھتے تھے۔ ان روبوٹس کو گوگل ہیڈکوارٹر میں رکھا گیا تھا جہاں یہ اے آئی ٹیکنالوجی چیٹ جی پی ٹی میں استعمال ہونے والی زبان کو بھی سمجھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

فارغ کردہ روبوٹس ادارے کے ملازمین سے ناشتے کا آرڈر لینے کا بھی کام کرتے تھے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ہر روبوٹ کی قیمت10 ہزار ڈالر سے زائد ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.