دپیکا پاڈوکون پاکستانی نژاد برطانوی اداکار کے ساتھ آسکر کی میزبانی کریں گی

image
بالی وُڈ کی اداکارہ دپیکا پاڈوکون پاکستانی نژاد برطانوی ایکٹر کے ساتھ آسکر کی میزبانی کریں گی۔

عرب نیوز کے مطابق اکیڈمی ایوارڈ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ دپیکا پاڈوکون برطانوی نژاد پاکستانی اداکار رض احمد کے ساتھ 95 ویں آسکر ایوارڈ کی تقریب میں میزبانی کریں گی۔

یہ تقریب ہالی وُڈ کے ڈولبی تھیٹر میں 12 مارچ کو منعقد ہو گی۔

دپیکا پاڈوکون اور رض احمد کے ساتھ تقریب میں زو سلڈانا، ڈیوائن جانسن، ایمیلی بلنٹ اور مائیکل بی جارڈن بھی شامل ہوں گے جبکہ آرگنائزیشن کی جانب سے بقیہ میزبانوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

37 سالہ دپیکا پاڈوکون جنہوں نے 2017 میں ہالی وُڈ فلم ’ایکس ایکس ایکس: ریٹرن کو زینڈر کیج‘ کے ذریعے انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو کیا تھا حالیہ دنوں میں انسٹاگرام پر 7 کروڑ سے زائد فالوورز حاصل کر چکی ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر آسکر میں میزبانی کی تصدیق کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کی جس میں میزبانوں کے نام لکھے ہوئے ہیں۔

    

View this post on Instagram           A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone)

دوسری جانب گزشتہ سال رض احمد آسکر کی بیسٹ لائیو ایکشن شارٹ فلم میں اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والے پہلے مسلمان اداکار بنے تھے۔

اس کے علاوہ وہ 2022 میں لاس اینجلس میں ہونے والی تقریب میں فلم ’دی لانگ گڈ بائے‘ میں بطور کو رائٹر بھی ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

 

    

View this post on Instagram           A post shared by Riz Ahmed (@rizahmed)

 


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts