ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم

image

نیویارک: ٹیسلا کمپنی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک 48 گھنٹے میں ہی امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دو روز قبل ایلو مسک فرانس کے برنارڈ آرنلٹ کو سے آگے نکل کر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے تھے لیکن 48 گھنٹے میں ہی وہ اس اعزاز سے محروم ہو گئے اور امیر ترین شخص کی فہرست میں دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

ایلون مسک کی دولت میں 2 روز کے اندر ہی 7.71 ارب ڈالر کی کمی آئی تاہم اب وہ 176 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

دنیا کے امیر ترین شخص برنارڈ آرنلٹ ایلون مسک سے 11 ارب ڈالر آگے ہیں وہ 187 ارب ڈالر کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جنوری 2021 سے دسمبر 2022 تک ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص رہ چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.