دل کا دورہ شدید تھا، جِم جانے کی وجہ سے زندہ بچ گئی: سشمیتا سین

image
انڈین اداکارہ اور حسینہ کائنات کا ٹائٹل جیتنے والی سشمیتا سین نے چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد ان کی سرجری بھی ہوئی۔

سنیچر کو سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر اپنے فینز کے ساتھ لائیو گفتگو میں مزید تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ دل کا دورہ کافی شدید تھا اور ایک اہم شریان 95 فیصد بند تھی۔

حسینہ کائنات نے گفتگو کے آغاز میں ہر فرد کا نام لے کر شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی زندگی بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے۔

گفتگو کے دوران سشمیتا سین نے سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث کا بھی ذکر کیا جس میں یہ نقطہ اٹھایا گیا ہے کہ کیا اچھی صحت کے لیے ورزش ضروری ہے؟

اس پر سشمیا سین نے کہا ’آپ میں سے اکثر لوگ جم جانا چھوڑ دیں اور کہیں گے کہ دیکھا اسے (سشمیتا) جم جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔‘

’لیکن یہ صحیح نہیں ہے۔ اس سے مجھے فائدہ ہوا ہے۔ میں ایک بہت بڑے دل کے دورے سے زندہ بچی ہوں۔ بہت شدید دل کا دورہ تھا، میری ایک اہم شریان 95 فیصد بند تھی۔‘

سشمیتا سین کے خیال میں وہ اس لیے بھی بچ گئیں کیونکہ ان کا لائف سٹائل سست نہیں بلکہ بہت ایکٹو ہے۔

’میں بہت خوش قسمت ہوں اور اس سے میرے اندر خوف نہیں پیدا ہوا بلکہ مزید کچھ کرنے کی امنگ پیدا ہوئی ہے۔‘

لائیو ویڈیو میں سشمیتا کی آواز بھاری معلوم ہوتی ہے جس کی وضاحت پیش کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے فینز کو یقین دہانی کروائی کہ انہیں کوئی صحت کا مسئلہ لاحق نہیں بلکہ گلا خراب ہے۔

    

View this post on Instagram           A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

سشمیتا سین نے بتایا کہ ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد وہ کرائم تھرلر ویب سیریز ’آریا‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے لیے جے پور جائیں گی اور فلم تالی کی ڈبنگ پر بھی کام شروع کریں گی۔

جمعرات کو ایک پوسٹ میں سشمیتا سین نے بتایا تھا کہ چند روز قبل انہیں دل کا دورہ پڑا تھا، انجیو پلاسٹی ہوئی ہے اور سٹنٹ ڈلا ہے۔‘

سشمیتا سین نے اپنے والد کے الفاظ دہراتے ہوئے کہا ’اپنے دل کو خوش اور بہادر رکھو اور یہ آپ کے ساتھ اس وقت کھڑا ہوگا جب آپ کو اس کی ضرورت ہوگی۔‘

دل کا دورہ پڑنے کی خبر پر سشمیتا سین کی انسٹاگرام پوسٹ پر تبصرے بھی دیکھنے میں آئے۔

صارف شانتی پلانکر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا ’یہ بہت تشویشناک ہے۔ آج کل دل کا دورہ پڑنا بہت عام سی بات ہوگئی ہے۔ اتنی ورزش کرنے کے باوجود یہ حیران کن ہے تاہم یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ ٹھیک ہیں۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.