دل نے کام کرنا بند کردیا تھا پھر اچانک ۔۔ مسجدِ نبوی ﷺ میں ایسا کیا معجزہ پیش آیا کہ مریض دوبارہ جی اُٹھا؟

image

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، یہ جملا کئی مرتبہ آنکھوں کے سامنے سچ ہوتے دیکھا گیا ہے۔ سعودی عرب میں ایک پاکستانی زائر عمرہ کرنے گیا تو اچانک مسجدِ نبوی ﷺ میں اس کی طبیعت خراب ہوئی اور حرکتَ قلب بند ہوگئی، گھر والے پریشانی کے عالم میں سجدہ ریز ہوگئے، وہیں فوری طبی امداد دینے والے عملے نے بھی بھرپور کوششیں کی اس شخص کی جان بچانے کی۔ معجزاتی طور پر اس کا دل 10 منٹ بعد دوبارہ کام کرنے لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ میں ریسکیو اور ریپڈ انٹروینشن ٹیم کے عملے کو اطلاع ملی کہ مسجد نبوی کے صحن میں ایک 70 سالہ زائر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ بے ہوش مریض کے لیے فوری طور پر ایمبولینس سروس فراہم کی گئی۔ مریض کارڈیک اریسٹ اور ریسپائریٹری اریسٹ کا شکار تھا۔

ان کو 10 منٹ سے زیادہ بجلی کے جھٹکوں کے ساتھ ساتھ اس وقت تک سی P.R دیا گیا جب تک کہ دل کی دھڑکن واپس نہ آگئی۔ مریض کو ہوش آنے کے بعد مزید علاج کے لیے الصافیہ سنٹر منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت بہتر بتائی گئی۔

عملے کے ایک شخص العمر بن عمرو فیاض کا کہنا ہے کہ ایسا معجزہ ہم نے کئی مرتبہ دیکھا ہے کہ مسجدِ نبوی ﷺ میں اکثر لوگ جن کا دل کام کرنا بند کر جاتا ہے وہ دوبارہ زندگی کو لوٹ جاتے ہیں۔ ہم خود یہ کرشمہ دیکھ کر حیران ہو جاتے ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل 2019 میں یمنی حاجی کو دل کا دورہ پڑا تھا اور 120 منٹ کے اندر طبی امداد فراہم کرکے ان کی جان بچا لی گئی۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts