معروف اداکار قوی خان کینیڈا میں انتقال کر گئے

image

پاکستان کے معروف اداکار قوی خان کا کینیڈا میں انتقال ہو گیا ہے۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قوی خان طبعیت کی ناسازی کے باعث علاج کی غرض سے کینیڈا گئے ہوئے تھے جہاں ان کا انتقال ہو گیا۔

قوی خان 1942 میں پشاور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ٹی وی، تھیٹر اور فلم میں اپنے فن کے ذریعے نام پیدا کیا۔

قوی خان کا شمار پاکستان کے ان عظیم اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے شوبز انڈسٹری پر اپنی صلاحیتوں کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔

80 کی دہائی میں قوی خان کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ بعد ازاں انہیں ستارہ امتیاز سے بھی سرفراز کیا گیا۔

محمد قوی خان پی ٹی وی ایوارڈ اور ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کے لائف اچیومنٹ ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔

انہوں نے لاتعداد سیریلز، سیریز اور انفرادی ڈراموں میں کام کیا جن میں اندھیرا اجالا ، فشار، لاہوری گیٹ، دو قدم دور تھے، مٹھی بھر مٹی، من چلے، میرے قاتل مرے دلدار، پھر چاند پہ دستک، درشہوار، بیٹیاں، داستان، ایک نئی سنڈریلا اور ڈاکٹر دعاگو کے نام سرفہرست ہیں۔

قوی خان نے ڈرامہ سیریل اندھیرا اجالا سے نام کمایا اورایماندار پولیس آفیسر کی حیثیت سے اداکاری کے بہترین جوہر دکھائے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کئی فلموں میں بھی کام کیا۔  ان کی چند شہرہ آفاق فلموں میں محبت زندگی ہے، سوسائٹی گرل، چن سورج، سرفروش، کالے چور، زمین آسمان، رانگ نمبر، مہر النساء اور پری شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.