بچے کی پیدائش کی خوشی ہر ماں باپ کے لیے بہت زیادہ ہوتی ہے جس میں وہ اپنے جذبات کا اظہار سب کے سامنے کرتے ہیں۔
'ہماری ویب' ڈاٹ کام میں آپ کو ایک ایسی ویڈیو میں آپ کو ایک ایسی فیملی کے بارے میں بتائیں گے جہاں ایک بچے کی ولادت ہوئی اور بہترین انداز سے جشن منایا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنی سفید رنگ کی غباروں سے سجی ہوئی گاڑی کے اندر بیٹھی بیوی سے اپنے بچے کو گود میں لیا۔
پھر وہ خاتون بھی گاڑی سے باہر آئی۔ پھر دیکھا گیا کہ خاتون کا شوہر اپنے بچے کو گود میں لیے رقص کرنے میں مگن ہے اور وہاں موجود محلے والے اس کی خوشی دیکھ رہے ہیں اور خوشی میں شامل ہوکر خود بھی ڈانس کر رہے ہیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ شوہر کا نام امت ہے جبکہ خاتون کا نام کٹو ہے۔ دونوں نے اپنا یوٹیوب چینل بھی کھول رکھا ہے۔