میٹا کا ٹوئٹر کے مقابلے میں نئی ایپ لانے کا فیصلہ

image

سان فرانسسکو: سوشل میڈیا ایپس کی مالک کمپنی میٹا نے ٹوئٹر کے مقابلے میں ایک نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی ملکیت رکھنے والی کمپنی میٹا نے ٹوئٹر جیسی ایک ایپ لانے کا فیصلہ کیا ہے جسے فی الحال 92 کا نام دیا گیا ہے اور اس کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب میٹا نے بھی اس بات کی تصدی کی ہے کہ وہ ایک نئی سوشل نیٹ ورک ایپ پر کام کر رہی ہے۔ جہاں تخلیق کار اور معروف شخصیات اپنے تبصرے اور کارنامے شیئر کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ابتدائی طور پر 92 کے لیے انسٹا گرام کو استعمال کیا جائے گا اور انسٹا گرام کے ذریعے اس پر لاگ ان ہو سکیں گے تاہم ابھی تک اس ایپ کو لانچ کرنے کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں کہ کب یہ عوام کو میسر ہو گی۔

اس ایپ کے حوالے سے یہ بھی نہیں معلوم کہ اس پر فالو اور شیئرنگ کا آپشن بھی ہو گا یا نہیں البتہ خیال کیا جا رہا ہے کہ آہستہ آہستہ تفصیلات سامنے آنا شروع ہو جائیں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.