ہارٹ اٹیک کے بعد سشمیتا سین کی ریمپ پر واک

image
طبیعت میں بہتری کے بعد انڈین اداکارہ سشمیتا سین انسٹاگرام پر ’کوئیک لائیو سیشن‘ کے ساتھ واپس آگئی ہیں۔

انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق اداکارہ سنیچر کو لکمی فیشن ویک میں انوشری ریڈی کے لیے شُوزٹاپر بن گئیں اور وہ اس حوالے سے بہت خوش تھیں۔

دل کے دورے سے صحت یاب ہونے والی سشمیتا سین نے محبتوں اور حمایت کے لیے سب کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے ابھی ابھی لکمی فیشن ویک میں انوشری ریڈی کی شُوز ٹاپر کے طور پر ریمپ واک کی ہے۔ میڈیا کے تمام ممبران کا شکریہ جنہوں نے بہت پیار دیا۔‘

’میرے پر بہت کرم رہا ہے اور یہ بات میں دہراتی رہتی ہوں۔‘

سشمیتا سین کا مزید کہنا تھا ’میں انوشری کی وجہ سے واقع بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں کیونکہ اس نے مجھے آنے اور شُوز ٹاپر بننے کے لیے کہا۔‘

    

View this post on Instagram           A post shared by Lakmé Fashion Week (@lakmefashionwk)

انسٹاگرام پر لکمی فیشن ویک کی طرف سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں سشمیتا سین کو ایک شاندار پیلے رنگ کے لہنگے میں ریمپ پر واک کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ماہ کے آغاز میں سشمیتا سین نے یہ انکشاف کر کے سب کو پریشان کر دیا تھا کہ ان کو دل اک دورہ پڑا اور پھر ان کی سرجری بھی ہوئی۔

سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر اپنے فینز کے ساتھ لائیو گفتگو میں مزید تفصیلات دیتے ہوئے بتایا تھا کہ دل کا دورہ کافی شدید تھا اور ایک اہم شریان 95 فیصد بند تھی۔

انہوں نے گفتگو کے آغاز میں ہر فرد کا نام لے کر شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی زندگی بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.