سعودی عرب نے ایران میں سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دے دیا

image

سعودی عرب نے ایران میں جلد بڑی  سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔

انڈی پنڈنٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران میں جلد بڑی سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں بہت سے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری نہ ہونے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب لوگ ان اصولوں پر قائم رہیں جن پر اتفاق ہوا تھا، تو میرے خیال میں یہ بہت جلدی ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب اور ایران سفارتی تعلقات کی بحالی پر رضامند ہو گئے ہیں، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ملک میں اپنے سفارتخاتوں کے قیام پر بھی اتفاق کرلیا ہے۔

سی این این اور دی نیشل کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یہ اتفاق رائے بیجنگ میں ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں طے پایا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.