پلے آف مرحلہ: پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 184 رنز کا ہدف

image
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں جاری پلے آف مرحلے کے پہلے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 184 رنز کا ہدف دیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پشاور زلمی نے اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلے وکٹ 60 رنز پر گر گئی۔ صائم ایوب 16 گیندوں پر 23 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد حسیب اللہ 15 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

 

کپتان بابر اعظم نے 39 گیندوں پر 64 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس کے بعد وہ شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

محمد حارث نے 17 گیندوں پر 34 رنز بنائے لیکن وہ حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ جیمز نیشم نے ابھی کریز پر قدم جمائے ہی تھے کہ وہ فضل الحق کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

عامر جمال صرف ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ عظمت اللہ نے بھی صرف 10 رنز بنائے جس کے بعد وہ فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ٹام کوہلر 22 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز شاداب خان نے دو، جبکہ محمد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف اور فضل حق نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے اس میچ میں ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی، جبکہ جتینے والی ٹیم کا مقابلہ جمعے کے روز دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز سے ہوگا۔

Playing XIs for @IsbUnited & @PeshawarZalmi #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #IUvPZ pic.twitter.com/jhVAUHOUvW

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 16, 2023

اگر بارش کی صورت میں میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوتا ہے تو پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ سے پیچھے ہونے کے باعث پشاور زلمی ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔

اس سے قبل بدھ کے روز کھیلے گئے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 84 رنز سے ہرا دیا تھا۔

دوسری جانب لاہور میں بارش کے خدشے کے پیش نظر پی ایس ایل کے فائنل کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ فائنل میچ 19 مارچ بروز اتوار ہونا تھا جسے تبدیل کر کے 18 مارچ بروز ہفتہ کر دیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.