ون ڈے اور ٹی 20 سیریز: انڈیا کا دورہ بنگلہ دیش 2026 تک ملتوی

image
انڈیا کا آئندہ ماہ چھ میچوں پر مشتمل ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ سیریز کے لیے دوہ بنگلہ دیش کو 2026 تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انڈیا کے دورہ بنگلہ دیش کے التوا کا علان  دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے سنیچر کے روز کیا۔

یہ سیریز، جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل تھے، 17 اگست سے ڈھاکہ میں شروع ہونا تھی۔

گزشتہ سال ڈھاکہ میں ایک عوامی تحریک کے نتیجے میں اُس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد انڈیا اور بنگلہ دیش کے درمیان سیاسی تعلقات سرد مہری کا شکار ہو گئے ہیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور انڈین کرکٹ بورڈ  نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دونوں نے ’باہمی اتفاق‘ سے سیریز کو موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ ’بین الاقوامی کرکٹ مصروفیات اور دونوں ٹیموں کے شیڈول میں آسانی‘ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بنگلہ دیش کا کرکٹ بورڈ ستمبر 2026 میں انڈیا کی میزبانی کا منتظر ہے جبکہ سیریز کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ڈھاکہ میں شیخ حسینہ کی حکومت کے حوالے سے شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، جو اگست 2024 میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے فرار ہو کر نئی دہلی پہنچی تھیں۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق، جولائی اور اگست 2024 کے درمیان شیخ حسینہ کی حکومت کی جانب سے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں تقریباً 1,400 افراد ہلاک ہوئے تھے، جب وہ اقتدار پر قائم رہنے کی ناکام کوشش کر رہی تھیں۔

امکان ہے کہ بنگلہ دیش میں انتخابات 2026 کے اوائل میں ہوں گے۔

 


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts