بیٹیاں آنگن کا سب سے قیمتی پھول ہوتی ہیں مگرکچھ لوگ انہیں بوجھ سمجھتے ہیں۔ لیکن آج ہمارے پاکستان کی ایک ایسی بیٹی سامنے آئی ہے جو کبھی 2 مرلے کے چھوٹے سے گھر میں رہا کرتے تھے پر اس نے آج اپنی محنت سے والدین کو 2 کورڑ کا بنگلہ نما گھر بنا دیا۔
جی ہاں آپ صحیح سمجھے یہاں بات ہو رہی ہے پنجاب کی مشہور لڑکی الیزا سحر کی۔ جو بنیادی طور پر یوٹیوب پر پنجابی ثقافت کو اجاگر کرنےکیلئے ویڈیوز بناتی ہیں۔ ان ویڈیوز میں یہ کھیتوں میں کام کرتی، بھینوں کا چارا ڈالتی یا پھر گھر کی صفائی کرتی ہوئی نظر آتی ہیں ۔لیکن ایک وقت ایسا تھا کہ گھر میں ایک موبائل فون ہوتا تھ اوہ بھی ٹوٹا ہوا۔
جسے صرف بڑا بھائی ہی استعمال کرتا تھا ۔مگر آج ان کے پاس دولت بہت زیادہ ہے۔ بہرحال اب بات کرتے ہیں کہ کیا یہ شادی شدہ ہیں یا پھر طلاق یافتہ ہیں؟ ان کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں یہ کہتی ہیں کہ میں ابھی 19 سال کی ہوں گھر میں بڑا بھائی ہے جس کی عمر 21 سال ہے اور جہاں تک محبت کا سوال ہے، تو وہ مجھے میرے ماں باپ سے اور گھر سے ہے۔
اس کے علاہو کہتی ہیں کہ بہت سے لڑکوں کے محبت بھرے انگریزی زبان میں پیغام آتے ہیں جو مجھے پڑھنا ہی نہیں آتے۔ یہی نہیں ان کی کئی ایک ویڈیوز میں ایک خوبصورت بچی ان کی گود میں بیٹھی ہوئی ہوتی ہے تو لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید یہ شادی شدہ ہیں مگر ایسا ہے نہیں کیونکہ یہ ان کی سب سے چھوٹی بہن ہے ۔
واضح رہے کہ ان کے اپنے چینل پر ماضی میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی تھی جس میں یہ خود کہہ رہی تھیں کہ والدین کی مرضی سے شادی کروں گی اور آج ایک لڑکے والے دیکھنے بھی آئیں گے۔