حاملہ خاتون بچے کی پیدائش کے وقت آپریشن کے لیے اسپتال پہنچی لیکن لیڈی ڈاکٹر نے اس سے رشوت مانگی، جب خاتون کے گھر والوں نے رشوت کی اضافی رقم دینے سے انکار کیا تو ڈاکٹر نے آپریشن کرنے سے منع کردیا، بیچارہ شوہر پیسوں کا انتظام کر رہی تھا، ابھی شوہر اپنی بیوی اور ہونے والے بچے کو بچانے کے لیے ڈاکٹر کی منتیں کر ہی رہا تھا کہ بچہ ہی مرگیا۔
یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا بھارتی ریاست کرناٹکا میں جہاں مقامی اسپتال کی گائناکولوجسٹ ڈاکٹر پلوی نے حاملہ خاتون سنگیتا سے 10 ہزار کا انتظام بطور رشوت کرنے کے لیے کہا لیکن پیسوں کا انتظام کرنے میں تھوڑی سی دیر ہوئی تو ڈاکٹر نے آپریشن نہ کیا۔ جس کے باعث بچہ ماں کے پیٹ میں ہی مر گیا اور خاتون کی حالت انتہائی غیر ہوگئی۔