خدارا بیوی، بچوں کو ان بسوں میں سفر نہ کروائیں ۔۔ زائرین سے بھری بس ڈرائیور نے دوسری بسوں پر چڑھا دی

image

زندگی میں کسی نہ کسی وجہ سے انسان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنا پڑتا ہے تو اکثر گاڑیوں میں لکھا دیکھا ہوگا کہ سواری اپنی سامان کی خود حفاظت کرے پر زائرین سے بھری اس بس کو تو دیکھ کر لگتا ہے کہ انسان کو اپنی جان کی حفاظت بھی خود کرنی پڑے گی۔

اکثر سوشل میڈیا پر کچھ اس طرح کی ویڈیوز سامنے آتیں ہیں جو ہمارے رونگٹے کھڑے کر دیتی ہیں تو بالکل ایسی ہی ایک ویڈیو اس وقت وائرل ہو رہی جسے دیکھ کر آپ بس میں سفر کرنا چھوڑ دیں گے۔ ہوا کچھ یوں کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے راستے زائرین کی کچھ 9 سے 10 بسیں گزر رہی تھیں۔

ان میں سب سے آخری والے کو لگتا ہے کہ کچھ زیادہ ہی جلدی تھی تو اس نے یوں کیا۔ یہ ڈرائیور بس کو ایسے چلاتا ہے کہ راستے میں لگے لائٹ پول اکھڑ جاتے ہیں اور تو اور دوسری بسوں کے ساتھ بھی اس کا ٹکراؤ ہوتا ہے۔

مگر یہ نا اپنی جان کی پرواہ کرتا ہے اور نہ ہی لوگوں کی۔ یہی نہیں آگے جا کر تو اس نے ایک بس میں اپنی گاڑی ٹھوک بھی دی۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو آج سے چند ایک سال پہلے کی ہے جب زائرین کی بس بلوچستان کے راستے نوشکی سے گزر رہی تھی تو یہ منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.