اب میت پر بریانی اور بوٹی نہیں ملے گی بلکہ ۔۔ فوتگی پر کیسا کھانا ملے گا؟، چھوٹے سے گاؤں کا فیصلہ پورے ملک کیلئے مثال

image

پاکستان میں جینے کے ساتھ ساتھ مرنا بھی مشکل ہوچکا ہے، انسان کے مرتے ہی گھر والوں پر خرچے کا ایک نیا بوجھ آجاتا ہے، قبر اور کئی روز کھانوں پر لاکھوں کے اخراجات آتے ہیں۔

غریب آج کھانے کو بھی محتاج ہے اور اگر کسی کی میت ہوجائے تو اس کی آخری رسومات کیلئے مزید قرض میں دب جاتا ہے، پاکستان میں اس وقت قبرستانوں میں قبر کی قیمت 10 ہزار سے شروع ہوتی ہے اور 50 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ تک قبر کی فیس لی جاتی ہے۔

مرنے والے کے اہل خانہ کے پاس چاہے اپنے کھانے کیلئے نہ ہو لیکن میت پر آنے والوں کو بریانی، قورمہ اور دیگر کھانوں سے کئی روز تواضع کرنا لازمی ہوتا ہے۔

حیرت کی بات تو یہ ہے کہ فوتگی والے گھر میں بھی لوگ بریانی اور قورمے میں بوٹیوں کیلئے اکثر لڑتے دکھائی دیتے ہیں اور آجکل امراء کے علاوہ مڈل کلاس لوگوں میں بھی میت پر بوفے لگاکر کھانے کا رواج بڑھ رہا ہے۔

ایسے میں پنجاب کے ایک گاؤں چیچہ وطنی دیہہ چک نمبر 12/11ایل کے مکینوں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ میت پر لوگوں کو سادہ کھانا دیا جائیگا۔ فیصلے کے مطابق پورے گاؤں میں کسی بھی میت کی صورت میں مہمانوں کو سادہ دالیں اور چنے کا سالن دیا جائیگا۔ مہنگائی کے اس دور میں پنجاب کے ایک چھوٹے سے گاؤں کا یہ فیصلہ پورے ملک کیلئے ایک قابل تقلید مثال ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.