سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک، جانئے کس کے خلاف بولے

image

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔

یہ گفتگو وکیل خواجہ طارق رحیم کے ساتھ کی گئی جو کہ پنجابی میں تھی، اس میں خواجہ طارق رحیم نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ یہ خاتون  جو بول رہی ہے اس کو اچھی طرح کوئی جواب دینا چاہیے۔

جس کے جواب میں ثاقب نثار کا کہنا تھا جب ضرورت پیش آئی تو آپ سے کہہ دیں گے،مجھ میں حوصلہ ہے، برداشت کر سکتا ہوں، مجھے کنفیوژ یا پریشان نہیں ہوتا۔

مجھے پتہ ہے جب بھی آپ سے کہوں گا کہ آپ اس سائیڈ پر دھماکاکر دیں گے۔ جس پر خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ مجھے بتا دیجئے گا، جیسا کہیں گے ہو جائے گا۔

جس خاتون کے بارے میں بات ہو رہی ہے اس کے بارے میں مبینہ آڈیو ریلیز کرنے والے کا دعویٰ ہے کہ یہ مریم نواز کے بارے میں گفتگو ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سابق چیف جسٹس کی ایک مبینہ آڈیو وائرل ہوئی تھی جسے انہوں نے جعلی قرار دیا تھا۔

Saqib Nisar in leaked audio tells Khawaja Tariq Rahim about that ‘I will tell you when to do the blast and you do it’.

— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) March 20, 2023


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.