دنیا کی سب سے خوش قوموں میں پاکستانیوں کا نمبر کونسا ؟

image

دنیا کی خوش اور مطمئن قوموں کی فہرست میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سروے میں پاکستان کا نمبر 103 واں ہے جب کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت 136 ویں نمبر پر ہیں۔

دنیا بھر کی سب سے خوش اور مطمئن قوموں میں فن لینڈ پہلے، ڈنمارک دوسرے اور سوئٹزرلینڈتیسرے نمبر پر ہے جب کہ سب سے ناخوش اقوام میں دہائیوں سے جنگ زدہ ملک افغانستان کا نمبر پہلا ہے جس کے بعد زمبابوے اور روانڈا کا نمبر آتا ہے۔

یاد رہے کہ دنیا کے خوش باش اقوام کی درجہ بندی وہاں رہنے والے عوام میں امید، انسانی صلاحیت اور زندگی پر ماحول کے اثرات کی بنیاد کی جاتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.