تین لاکھ 48 ہزار ڈالر کی لاٹری جیتنے والی خاتون پر شوہر نے مقدمہ کر دیا

image

تین لاکھ 48 ہزار ڈالر کی لاٹری جیتنے والی خاتون پر اس کے شوہر نے دوسرے شخص کے ساتھ شادی کرنے پر مقدمہ دائر کر دیا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق تھائی لینڈ کا ایک شخص اس وقت حیران ہوا جب اس کی اہلیہ نے تین لاکھ 48 ہزار ڈالر (1 کروڑ 20 لاکھ تھائی بھات) کی لاٹری جیتی اور پھر اس نے دوسرے شخص سے شادی کر لی۔

تھائی گر کی رپورٹ کے مطابق 47 سالہ نرین نامی شخص نے اپنی اہلیہ کے خلاف 11 مارچ کو مقدمہ درج کرایا۔

نرین نے خاتون سے 20 سال قبل شادی کی جس کے بعد اُن کی تین بیٹیاں پیدا ہوئیں۔

رپورٹس کے مطابق نرین 20 لاکھ بھات کا مقروض تھا اور 2014 میں اس نے جنوبی کوریا جانے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ اپنا قرضہ اتار سکیں۔

وہ جنوبی کوریا میں کام کرتا رہا اور وہاں سے اپنی اہلیہ چاوی وان کو ماہانہ 27 ہزار سے 30 ہزار بھات بھیجتا رہا۔

نرین کو بعد میں معلوم ہوا کہ اس کی اہلیہ نے ایک کروڑ 20 لاکھ تھائی بھات کی لاٹری جیتی ہے جو اس نے اپنے شوہر سے چھپا لی تھی۔

اپنی اہلیہ سے رابطہ نہ ہونے پر نرین نے تین مارچ کو واپس تھائی لینڈ جانے کا فیصلہ کیا جہاں اسے یہ پتا چلا کہ اس کی اہلیہ نے رواں سال 25 فروری کو کسی پولیس افسر سے شادی کر لی ہے۔

نرین کا کہنا ہے کہ ’میں حیران تھا اور مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ کیا کروں۔‘

’میں مایوس تھا۔ مجھے امید نہیں تھی کہ 20 سال بعد میری اہلیہ میرے ساتھ ایسا کر سکتی ہیں۔ میرے بینک اکاؤںٹ میں صرف 60 ہزار بھات رہ گئے ہیں کیونکہ میں سارے پیسے اپنی اہلیہ کو بھیجتا رہا۔ میں انصاف کا مطالبہ کرتا ہوں اور اپنے پیسے واپس لینا چاہتا ہوں۔‘

دوسری جانب چاوی وان کا کہنا ہے کہ لاٹری جیتنے سے کئی سال پہلے نرین اور ان میں علیحدگی ہو گئی تھی جس کے بعد اس نے اپنی پسند کی شادی کر لی۔

تاہم نرین کا کہنا ہے انہیں علیحدگی کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔

خیال رہے دونوں میاں بیوی کے درمیان اس معاملے کی پولیس کی جانب سے تفتیش کی جا رہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.