دودھ 50 روپے کلو اور ۔۔ دکاندار کا رمضان میں غریب عوام کیلئے ایسا عمل جس نے نئی مثال قائم کردی

image

پاکستان میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کا جن آزاد ہوجاتا ہے، پھلوں کے ساتھ ساتھ سبزی، گوشت، مرغی، دودھ، بیکری کی اشیاء یہاں تک کہ کھجور بھی ڈبل قیمت تک پہنچ جاتی ہے تاہم پاکستان میں ایسے لوگ بھی ہیں جو رمضان کی آمد پر اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کی مدد کیلئے اشیاء کی قیمتیں کم کردیتے ہیں۔

پاکستان میں عام طور پر رمضان سےپہلے 50 روپے میں دو درجن ملنے والا گلا سڑا کیلا رمضان میں 200 روپے درجن تک پہنچ جاتا ہے۔ سیب، خربوزہ، امرود، آڑو، فالسہ، چیکو اور تربور بھی روزہ داروں کا منہ چڑاتے ہیں کیونکہ دکانداروں کو معلوم ہے کہ آپ کو ہر حال میں اپنے اہل خانہ کیلئے اہتمام کرنا ہے تو دکاندار پہلے سے آپ کی جیب کاٹنے کیلئے تیار ہوتا ہے۔

رمضان میں بیروزگار بھی سڑکوں پر پکوڑے اور دو نمبر کولڈ ڈرنک کے اسٹال لگا لیتے ہیں جنہیں پی کر آپ کو سکون ملے نہ ملے آپ کے پیٹ میں مروڑ ضرور اٹھتے ہیں۔ رمضان میں پھلوں کے ساتھ ساتھ سبزی، گوشت، مرغی، دودھ، بیکری کی اشیاء یہاں تک کی کھجور بھی ڈبل قیمت تک پہنچ جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں لوگوں کو رمضان میں ریلیف دینے کیلئے ایک دکان پر یکم رمضان المبارک سے دودھ 50 روپے لیٹر اور دہی 80 روپے کلو فروخت کرنے کیلئے اشتہار آویزاں کردیا گیا ہے جو ہر مسلمان دکاندار کیلئے ایک روشن مثال ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.