رمضان المبارک کا چاند نظر آیا یا نہیں؟ اہم خبر سامنے آگئی

image

رمضان المبارک 2023 کے چاند سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس نیوز میں آپ کو رمضان کے چاند سے متعلق آگاہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند کی شہادتیں موصول ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جس کے بعد رات 10 بجے کے بعد رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا۔ اسی دوران انہیں انہوں نے کل بروز جمعرات 23 مارچ 2023 کو پاکستان میں پہلے روزے کا اعلان کیا۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں جاری تھا جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پشاور میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا، اس لیے پشاور میں چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم تھے۔

وہیں دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب و دیگر خلیجی ریاستوں میں جمعرات (23 مارچ) کو رمضان کا پہلا روزہ ہوگا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.