ٹک ٹاک کے خلاف تحقیقات کا آغاز

image

میلان: اٹلی نے چینی ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے خلاف مبینہ خلاف ورزی کرنے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹاک ٹاک ایپلی کیشن پر مبینہ طور پر خودکشی، خود کو نقصان پہنچانے اور دیگر خطرناک مواد شائع کرنے کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

ٹک ٹاک کے خلاف شروع ہونے والے تحقیقات میں ٹک ٹاک کے یورپین کسٹمرز ریلیشنز کے ساتھ اطالوی اور برطانوی ڈویژنز کے ذمہ دار آئرش یونٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ٹک ٹاک نے کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی تردید کرتے ہوئے کمپنی کی جانب سے تحقیقات میں مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

اطالوی ادارے کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر متعدد ایسی ویڈیوز موجود ہیں جس میں نوجوان خود کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ٹاک ٹاک ترجمان نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ کمپنی خطرناک سرگرمیوں، خودکشی اور خود کو نقصان پہنچانے والے مواد کو فروغ دینے کی اجازت نہیں دیتی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.