یہ چیز آپ کو روزے میں پریشان کرسکتی ہے کیونکہ ۔۔ شوگر کے مریض روزہ کیسے رکھیں؟

image

پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے، اہل اسلام روزہ رکھ کر اللہ کے حضور ریاضت کررہے ہیں اور ایسے میں شوگر مریض کیسے روزہ رکھ سکتے ہیں اور انہیں کیا احتیاطی تدابیر کرنے کی ضرورت ہے، آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق شوگر کے مریضوں کو ماہ صیام میں بہت زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے، خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے کے لیے مناسب خوراک لینی چاہیے کیونکہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں شوگر کم یا زیادہ ہوسکتی ہے۔

شوگر کے مریضوں کو افطار کے وقت بھی احتیاط سے کام لینا چاہیے اور صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور کھانا کھانا چاہیے تاکہ روزے کے دوران جسم میں ہونے والی شوگر کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔

ایک بات جو ہمیشہ یاد رکھنی ہے وہ یہ کہ شوگر کے مریض روزے کے دوران اپنی شوگر لازمی چیک کرتے رہے ہیں اور اگر شوگر بہت زیادہ کم یا زیادہ ہو تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

شوگر کے مریض سحری میں ناریل کا پانی، لیموں پانی یا سادا پانی پی کر خود کو ہائیڈریٹ رکھیں، افطار کے بعد یا سحری میں اتنا پانی پی لیں کہ دن کے 7-8 گلاس ہوجائیں، شوگر کے مریض سحری بالکل نہ چھوڑیں اور انسولین اور ادویات کی ڈوز کو ایڈجسٹ کریں۔

سحری اور افطار میں پھل ، دہی اور دودھ کا استعمال کریں اور براؤن رائس، ملٹی گرین آٹا اور سبزیاں وغیرہ استعمال کریں، کھانے میں سفید چاول، آلو اور میدے کا استعمال نہ کریں۔

افطاری کے وقت کھانا ایک ہی وقت میں کھانے سے گریز کریں، پہلے افطار میں تھوڑا کھائیں اور اس کے بعد وقفے وقفے سے کچھ نہ کچھ کھاتے رہیں۔پسینے سے بچنے کے لیے ہلکے کپڑے پہنیں اورسورج کی روشنی میں باہر جانے سے گریز کریں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.