پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کیلئے خانہ کعبہ میں دعا کرتی خاتون کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
عمران خان وزارت عظمیٰ سے بے دخلی کے بعد شدید مشکلات سے دوچار ہیں، لانگ مارچ کے دوران ٹانگ پر گولیاں لگنے کے بعد ان دنوں مقدمات کی وجہ سے بھی سابق وزیراعظم کو مشکلات کا سامنا ہے۔
زندگی کو درپیش خطرات کی وجہ سے عمران خان کو فول پروف سیکورٹی دی جارہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکنان بھی 24 گھنٹے اپنے قائد کی حفاظت کیلئے ان کے ساتھ موجود ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک خاتون دعا مانگ رہی ہیں کہ یا اللہ ہمیں عمران خان کے علاوہ کوئی لیڈر نہیں چاہیے، ہمارے لیڈر کی حفاظت کرلے، میرے مالک میں تجھ سے رحم کی بھیک مانگتی ہوں۔ تو تو رب ہے، یااللہ تو شہنشاؤں کا شہنشاہ ہے، یا اللہ میں تجھ سے خانہ کعبہ میں بھیک مانگ رہی ہوں۔ میرے مالک ہمارے ہمارے خان صاحب کی حفاظت کرلے۔